0

نئی سبزی و غلہ منڈی کے قیام پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت اجلاس، آڑھتیوں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت نئی سبزی منڈی و غلہ منڈی کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ضلعی افسران اور آڑھتیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نئی سبزی و غلہ منڈی کے تعمیراتی کام کی رفتار ، معیار اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے آڑھتیوں کے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور آڑھتیوں سمیت عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے بقیہ رہ جانے والی دکانوں کی نیلامی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔ اس موقع پر آڑھتیوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور منصوبے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں