چوہدری تصور اقبال مانگٹ & چوہدری واجد احمد خان بھٹی 0

منڈی بہاؤالدین کی ترقی پر چوہدری تصور اقبال مانگٹ اور چوہدری واجد بھٹی کا تبادلہ خیال

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری تصور اقبال مانگٹ نے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری واجد احمد خان بھٹی سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات جمخانہ پھالیہ میں منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھٹی برادران کے کاموں کو سراہا اور ضلع بھر میں بیروزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔حلقہ این اے 69 اور پی پی 42 میں بھٹی برادران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔چوہدری تصور اقبال مانگٹ نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی مشاورت، اتحاد اور سنجیدہ قیادت کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔چوہدری واجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ علاقے کے مسائل کا حل اسی وقت ممکن ہے جب عوامی نمائندے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پھالیہ اور منڈی بہاؤالدین کی ترقی کے لیے تمام مکتبہ فکر کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران مقامی معززین اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور اسے علاقے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ شرکاءنے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں