(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغا نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا خوبصورت ماڈل اور جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹی بنایا جائے گا، شہر کی بیوٹیفکیشن /خوبصورتی اورتعمیرو ترقی کے منصوبوں پر بڑی سپیڈ اور برق رفتاری سے کام ہو رہے ہیں موجودہ اور سابقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے معائنے کے بعد بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاچیف آفیسر میونسپل کمیٹی رضوان بشیر آغا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی سربراہی میں تعمیرو ترقی کے متعدد پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے -فوڈ اسٹریٹ کا قیام ،شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب، جنرل بس اسٹینڈ کی نئی جگہ پر منتقلی ، شہر کے آٹھ تاریخی دروازوں کی از سر نو تعمیراور تزئین و آرائش،غلہ منڈی اور سبزی منڈی کی شہر سے باہر وسیع رقبے پر منتقلی ایس ایم ڈی اسکرینز ، شہر بھر میں خراب اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور نئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، اور دیگر متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،رضوان بشیر آغا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر عدیل حیدر کی قیادت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ حیدر عباس کی زیر نگرانی میں منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا خوبصورت جدید ماڈل اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹی بنانا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو چائیے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں میونسپل عملہ سےتعاون کریں اور تجاوزات سے مکمل طور پر اجتناب کریں ۔
