ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کاوش، طلبہ کو قانونی حقوق سے آگاہی 0

ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کاوش، طلبہ کو قانونی حقوق سے آگاہی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی ہدایت پر ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کاوش، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صارفین میں شعور بیدار کرنے پر زور

ڈپٹی کمشنر / چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل / سیکریٹری ضلعی صارف تحفظ کونسل شہلا مبین کی زیر صدارت صارفین کی آگاہی کے سلسلہ میں پنجاب کالج منڈی بہاؤالدین میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ اور زیر تعلیم طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین نے صارف تحفظ ایکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاءکو بطور صارف ان کے حقوق کیا ہیں وہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر دکاندار آپ کو رسید جاری نہیں کرتا، بیچنے والی اشیاءکے اجزاءترکیبی سے آگاہ نہیں کرتا، تیاری اور میعاد اختتام اور قیمتیں واضح طور پر اپنی دکان پر آویزاں نہیں کرتا تو آپ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاءالدین سے رجوع کر کے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اتھارٹی شکایت ثابت ہونے پر 1 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میڈم شہلا مبین کا بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل عوام کے بطور صارف حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اشیاء کی خریداری کے دوران تیاری اور میعاد ختم تاریخ، پرائس لسٹ، اجزائے ترکیبی اور رسید کی بابت دریافت کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی صارف تحفظ کونسل دفتر سے رجوع کریں۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں