راجہ محمد ایوب
ضلع منڈی بہاؤالدین نے انسداد پولیو مہم کے دوران 625,000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پورے پنجاب میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع منڈی بہاؤالدین میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو ٹیموں نے ریلوے سٹیشنوں، بس اور ویگن ڈپو اور کچی آبادیوں میں بھی جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انہوں نے پولیو مہم کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر کرن ارشد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیورو چیف سماء لاہور اور پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین کے نمائندے راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے تحت قومی سطح پر چار روزہ انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔ 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تین تحصیلوں ملکوال، منڈی بہاؤالدین اور پھالیہ میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے 324,000 سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے۔ مہم کے لیے محکمہ صحت کے 2922 کارکنوں پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں، 1225 ڈور ٹو ڈور ٹیمیں، 70 یو سی ایم اوز اور 242 ایریا انچارجز کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کو ہر وقت پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور نقصان دہ بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار کی کارکردگی کو سراہا۔
