0

منڈی بہاؤالدین پولیس کی کامیاب کارروائیاں: 25 اشتہاری مجرمان اور 13 ٹارگٹ آفینڈر گرفتار، 33 سرچ آپریشنز مکمل

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کی مؤثر قیادت اور واضح ہدایات پر منڈی بہاءالدین پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور، مربوط اور کامیاب کارروائیاں عمل میں لائیں۔ ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 25 انتہائی خطرناک اشتہاری مجرمان اور 13ٹارگٹ آفینڈرکو گرفتار کر لیا گیا۔امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضلع بھر میں 33 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 1500سے زائد مشتبہ افراد کی جامع چیکنگ کی گئی۔ پولیس ایپ کی مدد سے 2333افراد جبکہ 2800سے زائد گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے منڈی بہاءالدین ٹریفک پولیس نے مؤثر کارروائیاں کیں، جس کے تحت 315شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 667 افراد کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے، اور 405 وہیکلز کو بند کیا گیا،منڈی بہاءالدین پولیس شہریوں کے تحفظ، جرائم کے مکمل خاتمے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں