(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ایس ایچ او تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین انسپکٹر سلیم بخش تارڑ کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، دوران چیکنگ پانچ پستول برآمد مقدمات درج ، ملزمان گرفتار ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ کی زیر قیادت ہیڈ محرر خرم شہزاد جٹ ، مجاہد بشیر اور دیگر پولیس ملازمین پرمشتمل پولیس ٹیم نے پولیس تھانہ سٹی کے علاقے میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشن کے دوران 5ملزمان کو گرفتار،کر کے 5 پستول برآمد کر لئے ۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاؤن جاری ہے،جس کے تحت ڈی ایس پی صدر سرکل سید حسنات حسین شاہ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دورن 5ملزمان کو گرفتار کر کے 5پسٹل برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑکابیوروچیف روزنامہ سماء لاہور راجہ محمدایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت اور ڈی ایس پی صدر سرکل سید حسنات حسین شاہ کی نگرانی میں تھانہ سٹی کے علاقہ سےچوروں،ڈاکوؤں،رسہ گیروں،بدمعاشوں اور منشیات فروشوں کا مکمل قلع قمع کر دیا جائیگا اور تھانہ سٹی کے علاقہ کو مکمل پرسکون اور امن کا گہوارہ بنایا جائیگا۔
