(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پتنگ بازی پر سخت پابندی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالمجید چوہدری نے عوام الناس کیلئے اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں کسی بھی طرح کی پتنگ بازی پتنگ فروشی اور پتنگوں کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ سوشل میڈیا یا کسی بھی ایسی غیر مصدقہ خبر پر عمل کرتے ہوئے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تینوں تحصیلوں کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اگر کسی علاقے یا تحصیل میں پتنگ بازی یا پتنگ فروشی ہوئی تو متعلقہ افسران اور اہل کاران ذمہ دار ہوں گے ل۔ اس حوالے سے ضلع بھر میں موٹر سائیکل اسکواڈ بھی گشت کر رہا ہے جو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہا ہے۔عبدالمجید چوہدری کا کہنا تھا کہ والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی ون ویلنگ اور دیگر ایسے کسی بھی غیر قانونی فعل سے باز و ممنوع رکھیں.
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
