ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری 0

منڈی بہاؤالدین میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں احتجاجی ریلی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا۔اسی حوالے سے ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نزہت کلثوم شہزادی، ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب ، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد فیاض وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا سعید اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر عمران خان مانگٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عدنان ظفر رانجھا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگ زیب ، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر محمد عاطف منیر ، ڈپٹی بیورو چیف راجہ حمزہ ایوب سمیت سرکاری افسران ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سائرن بجایا گیا،ترانہ سنا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جب کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری عدیل حیدر کی قیادت میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے،بینرز اور نعروں سے مزین کتبے اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے اختتام پر شہدائے کشمیر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا اختتامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری میں تنہا کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیر کی آزادی تک جاری رکھی جائے گی۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ اسی طرح تحصیل پھالیہ اور تحصیل ملکوال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں