(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی ہدایت پر پپلی پل کے مقام پر دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن محمد سجاد گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین کاشف عمران اصغر کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے منڈی بہاؤالدین کے علاقے پپلی پل پر دودھ بردار گاڑی کو اچانک چیک کیا اور موقع پر ہی سیمپل ٹیسٹ کئے گئے جو کہ ملاوٹی اور مضر صحت پائے گئے، جس پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی 1100لیٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کو تلف کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کاشف عمران اصغر کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرکے انسانی صحت سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔