0

منڈی بہاؤالدین میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت سموگ آگاہی تقریب کا انعقاد

(از: راجہ محمد ایوب، نامہ نگار، منڈی بہاؤالدین)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم چوہدری کی ہدایات پر سموگ سے بچاؤ اور عوامی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ کاہنہ، چیف آفیسر ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد فیاض وڑائچ، ریجنل منیجر مدثر جاوید، جی ڈبلیو ایم سی کے تحصیل مینیجر ارشد ڈوگر، بیورو چیف سماء لاہور اور نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب، اسسٹنٹ منیجر انفارمیشن آفیسر عبدالغفور منڈی، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین اور دیگر نے شرکت کی۔ منیر، راجہ حمزہ ایوب سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی رہنماؤں، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین عدنان بشیر وڑائچ نے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ صاف پنجاب عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تحصیل منیجر عبدالغفور اور اسسٹنٹ منیجر رانا ثاقب نے کہا کہ کچرا جلانے سے گریز کیا جائے، گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور فیکٹریوں کے فضلے کو کنٹرول کیا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ شرکاء نے مریم نواز کے سرسبز و شاداب پنجاب کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ’’سموگ اویئرنس واک‘‘ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں میں ماحولیاتی تحفظ، درخت لگانے اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کے حوالے سے پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اختتام شرکاء کے عزم اور “کلین پنجاب، صحت مند پاکستان” کے نعرے کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں