(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے منڈی بہاؤالدین میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی سربراہی میں سال 2025 میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے منڈی بہاؤالدین میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارکردگی شاندار رہی ۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع منڈی بہاؤالدین میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ضلع بھر میں 25 ہزار 702 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ، 1 ہزار 677 فوڈ یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کھانے تیار کرنے ،ناقص صفائی ستھرائی اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ 59 فوڈ ہوٹلز کو سر بمہر کردیا گیا جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے 34 یونٹس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔سال بھر میں 54 ہزارلیٹر ملاوٹی دودھ، 3 ہزار 670 کلو ناقص و مضر صحت گوشت اور ہزاروں گندے اور ٹوٹے ہوئے انڈوں کو تلف کیا گیا ۔دوران چیکنگ 5 ہزار 644 کلو ایکسپائرڈ و مضر صحت مربہ و مصالحہ جات ۔ 1 ہزار 470 کلو بیکری آئٹمز ، کو تلف کرکےان کے مالکان کو جرمانے عائد کئے گئے۔اس دوران سیکڑوں دکانداروں کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ محمد سجاد گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عدیل احمد کا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤاالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا
