خاندانی منصوبہ بندی کے لیے میڈیا سیمینار 0

منڈی بہاؤالدین میں ماں و بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے میڈیا سیمینار

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفئیر نے میڈیا نمائندگان کو ماں و بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور حکومت کے فلاحی پروگرامز سے آگاہ کرتے ہوئے مثبت رپورٹنگ کی اہمیت اجاگر کی۔

محکمہ بہبود آبادی منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں فیملی پلاننگ پروگرام کے حوالے سے شاندار آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر/ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر محمد آصف نوید،ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب، تاحیات صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) منڈی بہاؤالدین محمد ظہیر خان ، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسرمحمد عاطف منیر ،الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا نمائندگان سمیت کالم نگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کی۔سیمینار کا مقصد میڈیا نمائندگان کو خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور حکومت کے جاری فلاحی پروگرامز سے آگاہ کرنا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر محمد آصف نوید اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور اگر آبادی کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو 2047 تک ملک کی آبادی 50 کروڑ ہو جائے گی، جس سے ملک میں غربت، بے روزگاری اور افلاس بڑھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے، جو کہ معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے۔ میڈیا نمائندگان مثبت رپورٹنگ کے ذریعے عوام الناس میں شعور اجاگر کر کے صحت مند اور متوازن معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈپٹی ڈی او پاپولیشن عتیق الرحمن اور راجہ جاوید سرور نے ماں اور بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، بنیادی صحت سہولیات اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں میں انعامات بھی تقسیم کیےگئے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں