0

منڈی بہاؤالدین میں آٹزم ریسورس سنٹر کا قیام، خصوصی بچوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے جدید تربیت یافتہ ماہرین متحرک

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین پروفیسر طارق جاوید نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں آٹزم سے متعلق مسائل کے شکار خصوصی بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے جدید طبی اور سائنسی بنیادوں پر تربیت یافتہ ماہرین کی مدد سے آٹزم ریسورس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جو ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین میں قائم کیا گیا ہے،بیوروچیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ اس سنٹر کا بنیادی مقصد آٹزم اے ڈی ایچ ڈی،ذہنی یاکسی اور کمیونیکیشن چیلنج کے شکار بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے ، پرنسپل طارق جاوید نے والدین سے اپیل کی کہ اگر آپ کے گھر میں کوئی بھی بچہ آٹزم یا کسی اور کمیونیکیشن چیلنج کا شکار ہے یا اگر بچہ 2سے 3سال کی عمر تک کوئی الفاظ نہیں بولتا،جملے نہیں بتاتا،سمجھنے میں مشکل محسوس کر رہا ہے توآٹزم ریسورس سنٹر گورنمنٹ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین ضرور تشریف لائیں ،آٹزم سنٹر کے تربیت یافتہ ماہرین ہر بچے کی مخصوص مشکلات اور ضروریات کو سمجھ کر ایک جامع اور موثر تھراپی پلان تیار کرتے ہیں تا کہ وہ بہتر انداز میں اپنی بات سمجھا سکیں اور سماجی زندگی میں موثر طریقے سے شامل ہو سکیں،پرنسپل طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ہم والدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ گھر میں بھی بچوں کی سپیچ اور کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر بنایا جا سکے،انھوں نے آٹزم کے شکار بچوں کے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی دلچسپیوں اورصلاحیتوں کو سمجھیں،صبر اور مستقل مزاجی سے ان کے ساتھ وقت گزاریں،ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں مددگار ثابت ہوں،مثبت رویہ اختیار کریں اور بچوں کی چھوٹی کامیابیوں کو سراہیں تاکہ آپ کا بچہ معاشرے کا مفید شہری بن سکے،انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ آٹزم ریسورس سنٹر ہمیشہ خصوصی بچوں کی بہتری کے لئے موثر کردار ادا کرتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں