0

منڈی بہاؤالدین: غیر قانونی شکار کے خلاف وائلڈ لائف رینجرز کی بڑی کارروائیاں، لاکھوں روپے جرمانے عائد

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز گجرات ڈویژن سید عثمان الحسن کی ہدایت پر وائلڈ لائف رینجرز منڈی بہاؤالدین نے کامیاب کاروائیاں کیں،کاروائی کے دوران ناصر اقبال،بشارت علی(سینئر وائلڈ لائف رینجرز)محمد عادل اور خرم اقبال پر مشتمل وائلڈ لائف رینجرز کی ٹیم نے غیر قانونی شکار میں ملوث جنگلی سور کے شکاریوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 2لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مرغابی کے شکار میں ملوث ایک شکاری کو بھی گرفتار کرکے اس پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیر قانونی شکار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز سید عثمان الحسن نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں