(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر عمران خان مانگٹ نے شہر منڈی بہاؤالدین میں موجود ہسپتالوں، فرنیچر مارکیٹ، مالز اور دیگر کمرشل و عوامی عمارتوں کی بلڈنگ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی،انسپکشن کے دوران عمارتوں میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں فائر ایکسٹنگوئشر،ڈی سی پی سلنڈر،،ایمرجنسی انٹری و ایگزٹ،ایمرجنسی الارم سسٹم،اسموک ڈیٹیکٹراور فرسٹ ایڈ سہولیات شامل تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے متعلقہ مالکان اور انتظامیہ کو بلڈنگ سیفٹی سے متعلق واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان حفاظتی انتظامات کی تکمیل کے لیے 15 دن کا نوٹس دیا جا رہا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر حفاظتی اقدامات مکمل نہ کیے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانہ، قانونی چالان اور عمارت کو سیل کرنے جیسے سخت اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں،اس انسپکشن کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ، حادثات کی روک تھام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ریسپانس کو یقینی بنانا ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
