ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پامرا پنجاب ملک احمد سعید خان 0

منڈی بہاؤالدین: ایم پی اے ملک احمد سعید خان کا زیرِ تعمیر نئی سبزی و غلہ منڈی کا دورہ، ترقیاتی کام کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پامرا پنجاب ملک احمد سعید خان نے منڈی بہاؤالدین میں زیر تعمیر نئی سبزی و غلہ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفندیار، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید جاوید شاہ ، راجہ حمزہ ایوب اور سبزی و غلہ منڈی کے آڑھتی حضرات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے بتایا کہ نئی سبزی و غلہ منڈی دونوں کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور منصوبے کی تکمیل کے بعد کسانوں اور تاجروں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، جس سے منڈی کے نظام میں بہتری آئے گی اور عوام کو بھی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پامرا ملک احمد سعید خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ نئی سبزی و غلہ منڈی جیسے اہم ترقیاتی منصوبے کسانوں، تاجروں اور عام شہریوں کے لیے براہِ راست سہولت کا باعث بنیں گے، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار کی بہتر مارکیٹنگ ممکن ہو گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عوامی مفاد کے منصوبوں کو معیاری تعمیر، شفاف نگرانی اور بروقت تکمیل کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں