(Publish from Houston Texas USA)
چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
گزشتہ روز ضلع چمن کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں یونیسیف کی جانب سے معذور بچوں میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا اس کا مہمانی خصوصی ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی تھے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی، یونیسیف کے ڈسٹرکٹ منیجر جمیل احمد کاکڑ اے ڈی سی نے خطاب کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بچوں بچیوں کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی
، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی یونیسف کے ضلعی آفیسر جمیل کاکڑ ، سوشل ویلفئیر آفیسر عبدالبصیر اچکزئی ,ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حاجی عبدالظاہر خان اچکزئی نے سکول جانے والے معزور بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیے گئے تاکہ سکول جانے والے معزور طلباء بچے آسانی سے سکول جاسکے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔
