(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد قاسم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔انشاء اللہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز،افسران اور اداروں کی بھر پور کوریج کے لئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ہمیشہ کی طرح اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے بخوبی انجام دیتا رہے گا اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر مکمل عملدآمد کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر محمد عاطف منیر،اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔محمد قاسم اورنگ زیب آف دھول رانجھا نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ اور صحافیوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے سرکاری نیوز کو ہائی لائٹ کر کے صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس پر انھیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے،انھوں نے کہا کہ عوام الناس کو دی جانے والی تمام تر سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کو بہترین انداز میں میڈیا پر اجاگر کرنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی اولین ترجیح ہے منڈی بہاؤ الدین کے تمام صحافی مثبت سوچ کے مالک ہیں اور انشاء اللہ ضلع کی تمام صحافتی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔محمد قاسم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواززشریف، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب محترمہ عظمی زاہد بخاری ، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر صحافیوں کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور انشااللہ محکمہ اطلاعات منڈی بہاؤالدین بھی اس حوالےسے اپنی ذمہ داریاں بڑےاحسن انداز میں سر انجام دے رہا ہے ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات پنجاب گوجرانوالہ/ گجرات ڈویژن ذوالفقار علی عنقریب انشااللہ منڈی بہاؤالدین میں تشریف لائیں گے اور صحافیوں سے بالمشافہ ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔منڈی بہاؤالدین کی صحافتی تنظیموں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ منڈی بہاؤالدین راجہ حمزہ ایوب نے صحافتی میدان میں شاندار روایات قائم کرنے پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگ زیب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
