(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
صوبائی محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر آفیسر حافظ آباد محمد آصف نوید کو اعلی کارکردگی اور میرٹ پر گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور ان کا تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر منڈی بہاؤالدین کر دیا ہے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جب کہ ان کے پیش روکو ناقص کارکردگی ، محکمہ کے افسران اور ملازمین پر موثر اور بھر پور چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں ناکامی اور ملازمین آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے باعث محکمہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے کے باعث عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد آصف نوید ایک نہایت ہی محنتی فرض شناس اور خوش اخلاق بیورو کریٹ ہیں وہ اس سے قبل بھی منڈی بہاؤالدین میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر تعینات رہ چکے ہیں ۔ ان کی منڈی بہاؤالدین میں گزشتہ تعیناتی شاندار رہی اور انھوں نے اپنی تعیناتی کے دوران محکمہ پاپولیشن کی سربلندی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف نوید آج 12 جنوری بروز بدھ کو منڈی بہاؤالدین میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔
