باڑہ(نمائندہ خصوصی شاہین شاہ)
قیدی کے فرار پر سید کریم چوکی انچارج سمیت 9 پولیس اہلکار معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق باڑہ پولیس کی تحویل سے قیدی کے فرار ہونے کے سنگین واقعے پر خیبر پولیس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سید کریم چیک پوسٹ کے انچارج سمیت نو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے فوری طور پر پولیس لائن شاکس حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی حوالدار داؤد قبیلہ ستوری خیل سے تعلق رکھتا ہے، جو اس سے قبل کوٹے زیارت چیک پوسٹ کا انچارج بھی رہ چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ داؤد پر متعدد الزامات کے باعث اسے حراست میں رکھا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز وہ مبینہ طور پر سید کریم چیک پوسٹ سے فرار ہوگیا یا فرار کروایا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق داؤد اس وقت اورگزئی میں روپوش ہے، جہاں اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خیبر پولیس نے اس غفلت اور مبینہ سہولت کاری کے الزام میں جن اہلکاروں کو معطل کیا ہے ان میں سید کریم چیک پوسٹ انچارج امجد افریدی ، عبدالقادر، محمدعارف ، شکیل ،شال اکبر ،محمد ،محمد اصف ، شہزاد اور عارف کو معطل کردیا اور اج پولیس شاکس حاضر ہونے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے اہلکار داؤد اور سیدولی جن کا تعلق اکا خیل سے بتایا جاتا ہے اٹا ڈیلر ڈکیتی میں ملوث تھے ،اس وقت دونوں رپوش ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں گندہ گیر افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو جبکہ باڑہ ڈکیتی میں بھی مثبت ہورہی ہے جن میں کچھ ریکوری بھی چکی ہے اور مزید کاروائی جاری ہے
