0

قاری امداد اللہ کی گرفتاری کی مذمت اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن

(Publish from Houston Texas USA)

(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان چمن کے ضلعی رہنماوں قاری عطاءاللہ مسلم ڈاکٹر بسم اللہ رودی مولوی مصطفیٰ آغاجان ودیگر رہنماوں کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گھروں پر چھاپے اور چادر اور چار دیواری کی پامالی اور غیر انسانی اقدام قابل مذمت ہے
ریاست کو چادر اور چار دیواری کی پامالی نہیں ہونے دیں گے
گذشتہ دنوں میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری قادری امداد اللہ کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کی پامالی ایک سنگین واقعہ ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فوری و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چمن پاک افغان بارڈر کی بندش سے غریب اور برسرروزگار طبقہ فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں
چمن پاک افغان بارڈر پر تمام قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود عوام کو اجازت نہ دینا کسی صورت قبول نہیں
چمن پاک افغان بارڈر پر مال بردار گاڑیوں کو روکنا اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش نے اربوں روپے کی نقصانات ہوئے ہیں
مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوان جرائم کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں۔جو کہ افسوسناک عمل ہے
چمن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے
تمام سرکاری محکموں میں میرٹ کی پامالی بند کی جائے اور شفاف نظام نافذ کیا جائے۔
چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ عوام کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
آخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے، بصورتِ دیگر عوام اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں