0

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں سالگرہ پر پریس کلب منڈی بہاوالدین میں پروقار تقریب، قائد کے اصولوں پر عمل کی تلقین

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب رجسٹرڈ منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام ایک پروقار اور بامقصد تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت صدر پریس کلب محمد ظہیر خان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی شیخ محمد سلیم تھے۔ تقریب میں چئیرمین پریس کلب برائے ایکشن کمیٹی راجہ محمد ایوب ، نائب صدر خالد مانگٹ ، جنرل سیکریٹری خالد سندھو سمیت الیکٹرانک میڈیا، ایڈیٹر کونسل اور پریس کلب کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں، اصول پسندی اور پاکستان کے قیام کے لیے کی گئی بے مثال جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب خالد پرویز سندھو نے کہا کہ قائد اعظمؒ کے اصولوں کو اپنانے سے ہی قومی اور اجتماعی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ چیئرمین پریس کلب ساجد کمال نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و قیمت کا آج پاکستانی قوم کو بخوبی احساس ہو چکا ہے۔
چیئرمین الیکٹرانک میڈیا خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ آج ہمیں تجدیدِ عہد کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی پریس کلب راجہ محمد ایوب نے کہا کہ ہمیں قائد اعظمؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں