رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کا فیصلہ 0

فیصل آباد، ایف ڈی اے سٹی میں 284 رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کا فیصلہ

(Publish from Houston Texas USA)

چار سالہ آسان اقساط پر ایک کنال اور دس مرلہ پلاٹس فروخت کرنے کی منظوری

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: محمد آصف چوہدری ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی نے ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں 284 رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے تمام شرائط و ضوابط کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ قوانین اور سرکاری پالیسی کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔شفاف اور قانون کے مطابق عملدرآمد کی ہدایتیہ احکامات ایک اہم اجلاس کے دوران جاری کئے گئے جس میں پلاٹس کی فروخت اور قرعہ اندازی کے قواعد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود اور دیگر افسران شریک تھے۔

ایک کنال کے 189 اور دس مرلہ کے 95 پلاٹس شامل

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ کے مختلف بلاکس میں واقع ایک کنال رقبہ کے 189 جبکہ دس مرلہ کے 95 پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے چار سالہ آسان اقساط میں فروخت کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے جلد ہی خواہشمند افراد سے آن لائن درخواست فارم وصول کئے جائیں گے اور اس عمل کے لئے ایک منتخب بینک کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

درخواست فارم، زر بیعانہ اور قیمت کی تفصیلات

فیصلے کے مطابق ایک کنال اور دس مرلہ پلاٹ کے لئے درخواست فارم 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ درخواست دہندہ کو ایک کنال پلاٹ کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دس مرلہ پلاٹ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے بطور زر بیعانہ درخواست فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ پلاٹ کی قیمت پانچ لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ کی مجموعی قیمت کا 25 فیصد بطور ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانا ہوگا جبکہ بقیہ رقم چار سالہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔

مکمل شفافیت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے محکمانہ شرائط و ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست فارمز کی وصولی اور قرعہ اندازی کے تمام مراحل کو مکمل شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن تکنیکی اور فنی ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ سارا نظام عام فہم، سادہ اور عوام کے لئے آسان ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ درخواست فارمز کی وصولی سے لے کر قرعہ اندازی تک تمام انتظامات کی جامع اور منظم انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ایک شفاف اور قابل اعتماد نظام فراہم کیا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں