کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور 0

فیصل آباد ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے ہر شعبہ میں سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری سے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل کے ذریعے ڈویژن اور عوام کو تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر فیصل آباد نے آئندہ مالی سال کے لیے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ کے تعاون سے ایسے منصوبے سامنے لائے جائیں جو عوامی فلاح اور معاشی ترقی کا ذریعہ بن سکیں انہوں نے واضح کیا کہ بطور کمیٹی سربراہ وہ 50 کروڑ روپے تک کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دیں گے کمشنر نے نجی شعبہ کو اکنامک زونز کے قیام ہسپتالوں پارکس سڑکوں اور سیوریج سسٹم جیسے منصوبوں میں شراکت داری کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں ایکو فاریسٹ شورکوٹ میں صنعت زار جھنگ میں اولڈ ایج ہوم اور سلاٹر ہاؤس جبکہ فیصل آباد شہر میں فوڈ سٹریٹ پارکنگ پلازے اور وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم وکس سنٹر کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ شہری سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں