کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور 0

فیصل آباد ڈویژن میں سیوریج زدہ تالابوں کے خاتمے کا ہنگامی آپریشن

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک کے تحت فیصل آباد ڈویژن بھر میں سیوریج کے پانی سے بننے والے جوہڑوں اور تالابوں سے آلودہ پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور اب تک 70 سے زائد ایسے جوہڑوں اور تالابوں سے پانی نکال کر انہیں محفوظ بنا دیا گیا ہے، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چک 189 ر۔ب منیانوالہ کا دورہ کیا جہاں تالاب سے پانی خشک کرنے کے جاری عمل کا معائنہ کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے بریفنگ دی، کمشنر نے خالی پلاٹ میں سیوریج زدہ پانی کی نکاسی، موقع پر حفاظتی اقدامات اور پلاٹ کے تمام راستے سیل کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو شاباش دی، ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت ستھرا پنجاب کی بھاری مشینری بھی نکاسی کے آپریشن میں مصروف رہی، کمشنر فیصل آباد نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ڈویژن بھر میں ایسے خطرناک تالابوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرانے کے لیے تمام انتظامی مشینری متحرک ہے، انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹوں کے مالکان کو پلاٹس کی چاردیواری کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں