0

فیصل آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گرفتاریاں اور کروڑوں کی منشیات برآمد

(میاں افتخار احمد)

رواں سال 4391 ملزمان گرفتار، 4162 مقدمات درج، بھاری مقدار میں چرس، آئس، ہیروئن، افیون، بھکی، لہن اور شراب برآمد — سی پی او کا نوجوان نسل کے تحفظ کا عزم

فیصل آباد : سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر رواں سال پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں جن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ فیصل آباد پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ رواں سال کے دوران 4391 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف 4162 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چرس 1393.242 کلو گرام، آئس 109.858 کلو گرام، ہیروئن 393.803 کلو گرام، افیون 25.437 کلو گرام، بھکی 1904.348 کلو گرام، لہن 1922 لیٹر اور شراب کی 57749 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق رواں سال پکڑی جانے والی مصنوعی نشہ آور اشیاء کی مقدار گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے جو منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں