(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر شفاف تقسیم، ماڈل رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ اور پرائس کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد: چیف منسٹر رمضان نگہبان پیکج کے تحت دو روز میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مستحق خاندانوں میں 10/10 ہزار روپے فی گھرانہ کے 34 ہزار 611 رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ پورے فیصل آباد ڈویژن میں ماہ صیام کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 14 رمضان نگہبان کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے چاروں اضلاع میں مخیر حضرات کے تعاون سے 66 اور 19 ہسپتالوں میں رمضان دستر خوان قائم کیے جائیں گے تاکہ روزہ داروں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جا سکے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع کی بریفنگ دی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نگہبان رمضان پیکج کے تحت کارڈز کی شفاف اور تیز رفتار تقسیم یقینی بنائی جائے اور ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے کمشنر نے ہدایت کی کہ ماڈل رمضان بازاروں کے تسلسل سے دورے کیے جائیں اشیائے ضروریہ کی دستیابی معیار اور مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی چین کو روزانہ مانیٹر کیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت کارڈز کی جاری تقسیم رمضان بازاروں کے انعقاد اشیائے ضروریہ کی دستیابی پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد اور بازاروں و مساجد پر لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات سے کمشنر کو آگاہ کیا
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔