0

فیصل آباد میں گرلز یوتھ سپورٹس فیسٹیول، دو روزہ مقابلوں کا انعقاد, کمشنر فیصل آباد کی شرکت، والی بال، کراٹے اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد جاری ہے۔ ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ تقریبات کے تحت ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں دو روزہ یوتھ سپورٹس فیسٹیول برائے گرلز کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول کے دوران گرلز کے مابین والی بال، کراٹے، ماس ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، گرلز کے والی بال مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران والی بال کھیل سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے کراچی میں منعقد ہونے والی ’’نیشنل والی بال چیمپئن شپ‘‘ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ ٹورنامنٹ کی بیسٹ پلیئر کو الیکٹرک سکوٹی بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے اور گرلز کی سپورٹس میں شمولیت معاشرے کے لیے خوش آئند ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں