(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
ہیلمٹ نہ پہننے، کم عمر ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس مہم، والدین اور شہریوں سے قانون کی پابندی کی اپیل
فیصل آباد: سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کی مشترکہ ناکہ بندیاں لگائی گئیں اور بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے شہریوں کو روک کر موقع پر قانون کی پابندی یقینی بنائی گئی جبکہ متعدد شہریوں کے چالان کیے گئے اور کئی شہریوں کو وہیں ہیلمٹ پہنا کر قانون پر عملدرآمد کرایا گیا ترجمان کے مطابق کم عمر ڈرائیونگ کے انسداد کے لیے بھی بھرپور کارروائی کی گئی اور کم عمر سواروں کو روک کر والدین سے سرزنش کروائی گئی جبکہ قانونی کارروائی کے تحت جرمانے بھی عائد کیے گئے سی پی او نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں اس لیے والدین بچوں کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی ہرگز اجازت نہ دیں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی وضع کر دی گئی ہے شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں اور قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا صاحبزادہ بلال عمر نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی
