0

فیصل آباد میں صنعتی بوائلرز اور پریشر ویسلز کی انسپکشن تیز کرنے کا فیصلہ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی یونٹس اور فیکٹریوں میں نصب بوائلرز اور پریشر ویسلز کی استعداد کار کی انسپکشن مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کمپینز کے ٹائم لائنز، ٹیموں کی تعداد اور فیلڈ میں کام کے شیڈول پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کمپینز کا فیلڈ ورک پیر سے باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن رپورٹس فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر کمپنی کو الگ الگ ایریا مختص کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی او انڈسٹریز کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے تاکہ مہم مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صنعتی یونٹس اور فیکٹریوں میں بوائلرز اور پریشر ویسلز کی استعداد کار کا جائزہ لینا اور این او سیز کی موجودگی یقینی بنانا ایک نہایت اہم اور فوری نوعیت کا ٹاسک ہے جسے قلیل مدت میں مکمل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام کمپنیوں کو بھرپور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ مہم کے نتائج بروقت اور مؤثر طریقے سے سامنے آ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں