راجہ جہانگیر انور 0

فیصل آباد میں بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی چیکنگ کا سلسلہ جاری

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں سرگرم ہے، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بلال روڈ پر ستارہ ٹاور، ایم ٹی ایم عمارات اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بلڈنگ کا دورہ کیا، انہوں نے ستارہ ٹاور اور ایم ٹی ایم ٹاور کی بیسمنٹ میں آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ ایسی جگہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے، کمشنر نے آگ بجھانے والے آلات کی تاریخ تنسیخ چیک کی اور اپنی نگرانی میں پانی چلوا کر آلات کی کارکردگی دیکھی، انہوں نے ہنگامی راستوں کی موجودگی کا جائزہ لیا اور فوری راستے تیار کرنے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کہ بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی انتظامات میں معمولی سا بھی خلا برداشت نہیں کیا جائے گا، بلڈنگ کے مالکان ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کمی کی صورت میں کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمشنر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا اور آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی، فعال ہونے اور تاریخ تنسیخ کا معائنہ کیا، ہنگامی راستوں کا جائزہ لیا اور واٹر وائر کے فنکشنل ہونے کی تصدیق کی، انہوں نے بینک میں فائر سیفٹی انتظامات کو چوکس بنانے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں