0

فرینڈ آف پولیس ویژن کے تحت ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کا عوام و طلبہ کے لیے خصوصی آگاہی دورہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

انسپکٹر جنرل آف پولیس کے “فرینڈ آف پولیس ویژن” اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کھٹانہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس آفیسر انسپکٹر تبسم نوید بھٹی نے ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی جانب سے عوام اور طلبہ کے لیے خصوصی دورے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر شہریوں کو لائسنس برانچ منڈی بہاؤالدین میں فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات، لائسنس کے حصول اور تجدید کے طریقہ کار، موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے سائن ٹیسٹ کے مراحل، اور زاہد محمود شہید ڈرائیونگ اسکول منڈی بہاؤالدین کے آسان اور شفاف طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ، ٹریفک پولیس کے عوام دوست اقدامات اور ان کے مثبت کردار کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی،اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، شفافیت کو یقینی بنانا اور پولیس کے مثبت تشخص کو مزید مستحکم کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں