0

فخرِ منڈی بہاؤالدین: انسپکٹر چوہدری عزت رسول ضلع گجرات کے نمبر ون پولیس آفیسر قرار، ڈی پی او کی جانب سے انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

فخرے منڈی بہاؤالدین انسپکٹر چوہدری عزت رسول مختار نمبر 1 پولیس آفیسر قرار دے دئیے گئے ، ڈی پی او گجرات نے 10 ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا محمد عمر فاروق نے پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ایماندار دیانتدار اور بہادر پولیس آفیسر عزت رسول مختار کو ضلع بھر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور موٹروہیکل آرڈیننس ترمیمی کے تحت موثر کارروائی کرکے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ چوہدری عزت رسول کو رواں ماہ کے آغاز میں انچارج اینٹی سموگ اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا جنھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پوری جانفشانی اور فرض شناسی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیئے اور عوام الناس کو بہتر انداز میں محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جس کے باعث گجرات میں سال 2025 میں مہلک حادثات پچھلے سال کی نسبت 50% کم ہوئے ہیں۔ انھوں نے فوگی سیزن میں عوام الناس اور روڈ یوزرز کو دوران سفر احتیاطی تدابیر، لائن اور لین کی پابندی، سیٹ بیلٹ لگانے اور ہیلمٹ پہننے کی افادیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ رنگین و سیاہ شیشوں کے استعمال سے متعلق ایجوکیٹ کیا۔
عزت رسول نے زیادہ دھواں چھوڑ کر فضا میں سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیورز کو بریف کیا کہ اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں اور ڈیزل کے ٹینک میں موبل آئل مکس مت کریں۔ دھواں اور سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ انھوں نے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل ہرگز نہ چلانے دیں۔ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے۔ جو کوئی نوجوان نیو ایئر کے موقع پر ون ویلنگ کرتا پایا گیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انسپکٹر چوہدری عزت رسول کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او گجرات نے انھیں دس ہزار روپے نقد انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ دریں اثنا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ضلع گجرات ٹریفک پولیس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے اور ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار نقد انعام پانے پر انسپکٹر چوہدری عزت رسول کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں