عبداللہ عمران چیمہ 0

ضلع چمن میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔ عبداللہ عمران چیمہ

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع چمن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں تمام *سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کو آگاہ کی جاتی ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی، جلسہ، جلوس، ریلی یا اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام اور تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے قانون کی پابندی کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں