0

ضلع منڈی بہاؤالدین کی معروف شخصیات کا گورنمنٹ ہائی سکول جوکالیاں کا دورہ، حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ کی پروموشن پر مبارکباد اور ادارے کی ترقی پر تبادلۂ خیال

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ضلع منڈی بہاؤالدین کی معروف شخصیات سابق ای ڈی او فنانس منڈی بہاوالدین / سابق ڈائریکٹر پلاننگ یونیورسٹی آف گجرات/ کیمپس ڈائریکٹر منڈی بہاؤالدین میاں ظہیر الدین بابر (ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف)، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین ملک صلاح الدین ایڈووکیٹ شیخ اعجاز (ممبر ایڈوائزری بورڈ شاتک منڈی بہاوالدین) گورنمنٹ ہائی سکول جوکالیاں میں تشریف لائے، مہمانان گرامی نے حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ کی گریڈ 18 میں پروموشن ، اور بطور سینئر ہیڈ ماسٹر تعیناتی کو گورنمنٹ ہائی سکول جوکالیاں اور اہل علاقہ کے لیے خوش آئند قرار دیا اور ادارے کے تاریخی پس منظر کو ڈسکس کیا، اس موقع پر ادارے کی ترقی اور ادارے کی ترقی و ترویج کے لئے ہیڈ ماسٹر حافظ اکرام اللہ تارڑ کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی مشوروں سے نوازا، حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ نے انکی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور افتادہ مقام اور سخت موسم میں آپ جیسی معروف اور قد آور شخصیات کی تشریف آوری یقیناً میرے لیے اور ادارے کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، اور میں اور میرے رفقائے کار یقیناً ادارے کی بہتری کے لیے آپکی قیمتی تجاویز اور تجرںے کی روشنی میں زیادہ مفید اور بہتر انداز سے کام کر سکیں گے، اس موقع پر ضلع کے سینئر ترین ہیڈ ماسٹر / پرنسپل حافظط اکرام اللہ تارڑ نے تمام معزز مہمانوں کا جوکالیاں آمد پر دلی شکریہ ادا کیا اور انکی مزید ترقی خوشحالی اور سربلندی کے لیے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں