(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر محنت منشاء اللہ بٹ نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کا دورہ کیا اور گیس لیکج سے متعلق کیمیکل فیکٹری حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر نے برن یونٹ میں زیر علاج مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔
منشاء اللہ بٹ نے ہدایت کی کہ رہائشی علاقوں میں کسی بھی فیکٹری کی اجازت ہرگز نہ دی جائے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور حکومت حادثہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ دورے کے دوران مریضوں کے اہل خانہ کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب سیدہ حی، ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی اظہر منہاس اور ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم بھی موجود تھے۔ اسی دوران ڈیوٹی میں غفلت پر ایریا لیبر انسپکٹر شہزاد اصغر کو معطل بھی کر دیا گیا
