(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے ہمراہ رات گئے نصرت فتح علی خان ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کرکے مریضوں کی عیادت کی، انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات ہسپتال سے فراہم ہونے کی تصدیق کی جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید، معیاری اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہسپتالوں کی باقاعدہ انسپکشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو شکایت فری بنانا ہے جس کے لیے تمام طبی و انتظامی امور کو چوکس رکھا گیا ہے اور ہسپتالوں کو درکار وسائل کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور صاف ستھرا ماحول ہر وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی، اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ڈویژن بھر کے ہسپتالوں کے تسلسل سے دورے کرکے انتظامی و طبی امور کو باریک بینی سے چیک کیا جا رہا ہے اور تمام مشینری کو فعال اور ادویات کو وافر مقدار میں دستیاب رکھا گیا ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔