0

صنعتی یونٹس میں پریشر ویسلز و بوائلرز کی انسپکشن تیز، عوامی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی جانوں کا تحفظ ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر فیکٹریوں، کارخانوں اور صنعتی یونٹس میں پریشر ویسلز اور بوائلرز کی استعدادِ کار کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ انڈسٹریز سے رجسٹرڈ پانچ نجی کمپنیوں نے اب تک 800 سے زائد صنعتی یونٹس کا دورہ کیا، جن کے دوران 2749 پریشر ویسلز کی نشاندہی کی گئی جبکہ 1310 پریشر ویسلز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے استعدادِ کار کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ نے مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیا اور پریشر ویسلز و بوائلرز کی انسپکشن کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد نے اس ٹاسک کو تیزی سے مکمل کرنے کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں، جس کے تحت صنعتی یونٹس کی جیو ٹیگنگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریشر ویسلز کی استعدادِ کار کا تفصیلی جائزہ لے کر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں