(Publish from Houston Texas USA)
لاہور (محمد منصور ممتاز سے)
پاکستان ایئر فورس فالکن کلب میں صفیہ ٹرسٹ کا افطار ڈنر، سماجی و صحافتی شخصیات شریک
صفیہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان ایئر فورس فالکن کلب میں ایک پُروقار اور خوبصورت افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان اور صحافتی حلقوں نے شرکت کی۔
تقریب میں برداشت فیڈریشن کی چیئرپرسن منال افت، بزمِ خاور کے صدر محمد اشرف خان، پیام فیڈریشن کی صدر ڈاکٹر مدیحہ بتول، صدر پریس کلب منڈی بچیانہ حاجی رفیق، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب ملک خالد اور سیلریا انٹرنیشنل فورم کے وفد سمیت کور کمیٹی کے معزز اراکین بھی شریک ہوئے۔
صفیہ ٹرسٹ کے سرپرست چوہدری اختر حسین کی دعوت پر منعقدہ اس افطار ڈنر میں معروف کالم نگار رانا اسد منہاس، رانا بلاول رزاق (پی اے ایف) اور ملک یوسف اعوان (محکمہ صحت) بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو باہمی ملاقات اور تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرے میں باہمی رواداری، بھائی چارے اور سماجی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آخر میں میزبانوں کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی قیمتی شرکت سے محفل کو رونق بخشی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ خیر اور بھلائی کے راستے پر قائم رکھے۔ آمین۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔