0

صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، عہدے سے برطرف

(محمد امین اسلام آباد سے)

لاہور — پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اختر کو بھاری اکثریت سے منظور شدہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

یہ اہم اجلاس 21 جولائی بروز سوموار یحییٰ اسپورٹس دفتر، پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن لاہور میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران، تمام ڈویژنز کے صدور، سیکریٹریز، ممبران اور جنرل کونسل کے اراکین نے بھرپور شرکت کی

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے نبیل احمد (سیکریٹری جنرل پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن) زبیر بٹ (صدر راولپنڈی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن و نائب صدر پنجاب) مسعود عزیز (ایسوسی ایٹ سیکریٹری پنجاب و جنرل سیکریٹری لاہور ڈویژن) میر شفیق اعوان (نائب صدر پنجاب و صدر ڈیرہ غازی خان) علی اعوان (نائب صدر پنجاب) عمران اکبر (نائب صدر پنجاب و جنرل سیکریٹری فیصل آباد ڈویژن) محمد شاہد (صدر فیصل آباد) ثناء اللہ (صدر سرگودھا) علی رضا (جنرل سیکریٹری سرگودھا) اکرم خان (صدر بہاولپور) لئیق الرحمان (جنرل سیکریٹری بہاولپور) حاجی صداقت انصاری (صدر ملتان ڈویژن) محمد شعیب پٹھان (ڈیرہ غازی خان ڈویژن) آغا کامران (جنرل سیکریٹری راولپنڈی

اس اجلاس میں میر شفیق اعوان نے نعیم اختر کے خلاف قرارداد پیش کی جس پر سیکریٹری جنرل نبیل احمد نے ووٹنگ کروائی جنرل کونسل کے تمام اراکین نے کثرت رائے سے تحریک عدم اعتماد منظور کی اور متفقہ طور پر نعیم اختر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

نعیم اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک غیر آئینی اجلاس بلایا تھا جس میں پنجاب بھر سے ایک متوازی ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے اور غیر قانونی فیصلے کیے گئے تمام ممبران نے اس اجلاس کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئین کے خلاف قرار دیا

اجلاس کے بعد تمام اراکین نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کے دفتر جا کر اجلاس کی کارروائی جمع کروائی اور سابق صدر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا

یہ پیش رفت پنجاب کی باڈی بلڈنگ تنظیم میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اقدامات متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں