(Publish from Houston Texas USA)
(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)
ساہیوال پریس کلب کے صدر رانا جاوید نثار کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبر ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک سعید سگلہ اورجنرل سیکرٹری میاں طارق کمیانہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ساہیوال پریس کلب نویدغنی چوہدری ، نائب صدر پریس کلب جاوید شوکت ، سابقہ چیئرمین پریس کلب عزیز الحق گورائیہ ، سابقہ چیئرمین چوہدری اشرف ، نائب صدر افضل کاشف ، ممبر سپریم کونسل راحیل آزاد ، رانا سہیل نثار ممبر پریس کلب، سنیئر جرنلسٹ طیب حبیب خان شیخ طارق سجاد ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ممبر ایگزیکٹو باڈی پریس کلب موجود تھے
اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون، عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی بہتری کے لیے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ساہیوال پریس کلب رانا جاوید نثار نے کہا کہ میڈیا اور وکلا ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، جو ایک دوسرے کے بغیر اپنا سفر مکمل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے آئین ، قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت اور مضبوط قانونی نظام ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔صدر ساہیوال بار ایسوسی ایشن ملک سعد سگلا نے پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بار اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا نے ہمیشہ ساہیوال کے عوامی مسائل کو ذمہ داری اور دیانتداری سے اجاگر کیا ہے اور ساہیوال پریس کلب کا کردار مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری آئندہ بھی میڈیا کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور عوامی مفاد کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔جنرل سیکرٹری میاں طارق کمیانہ نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بار اور پریس کلب کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ادارے مشترکہ طور پر معاشرتی برائیوں کے خاتمے، قانون کی عملداری اور شہری مسائل کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے. اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن شیخ طارق سجاد نے ڈسٹرکٹ بار کی سابقہ کابینہ کی ساہیوال بار اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کیے ان کے متعلق تفصیل سے بیان کیا اور صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور پریس کلب کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار میں آئے اور ہماری بار کی نئی کابینہ کو مبارک دی. تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.
