(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپابڈنٹ منڈی بہاؤالدین
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر”ستھرا پنجاب” مہم کے تحت خون جما دینے والی سخت سردی اورٹھنڈے موسم کےباوجود خود فیلڈ میں متحرک ،روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کے ہمراہ صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے گلی محلوں سڑکوں بازاروں کےطوفانی دورے جاری ۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ست سرا، تاج پورہ، گوڑھا محلہ اور پرانا لاری اڈہ میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، صفائی عملے کی کارکردگی، کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز اور فعال بنانے سمیت صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی
