0

سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس کمانڈر (ر) آفتاب اقبال کی شہریار میمن فوکل پرسن اوورسیز اینڈ بزنس آفیئر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام گورنمنٹ آف پاکستان سے آن لائن میٹنگ

(رپورٹ: طیب حبیب خان بیورو چیف ڈویژن)

تفصیلات کے مطابق کمانڈر ریٹائرڈ آفتاب اقبال سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس کی شہریار میمن فوکل پرسن اوورسیز اینڈ بزنس افیئرز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے آن لائن میٹنگ ہوئی اس آن لائن میٹنگ میں کمانڈر آفتاب اقبال سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس نے کھیلوں کے فروغ کے لیے یوتھ ورلڈ سپورٹس کے پروگرامز سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو تب ہی آباد کیا جاسکتا ہے جب کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ موقع میسرآئیں اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس مقصد کے لیے یوتھ ورلڈ سپورٹس کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی جانب طلبہ کو راغب کرنے کے لئے آگاہی دینے کے علاوہ مقابلوں شامل کھلاڑیوں کو انعامات سرٹیفیکیٹس اور کیش پرائز دے کر حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے اس مقصد کےحصول میں یوتھ ورلڈ سپورٹس کو حکومت سے سپانسر شپ درکار ہے اس موقع فوکل پرسن اوورسیز اینڈ بزنس آفیئرز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام
شہر یار میمن نے سی ای او کمانڈر (ر)آفتاب اقبال کی کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے طلبہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں کے میدانوں میں لانے کے لیے یوتھ ورلڈ سپورٹس کی تمام کاوشوں میں ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی اس سلسلہ میں پرائم منسٹر سے میٹنگ کا انعقاد کریں گے اور یوتھ ورلڈ سپورٹس کے لیے سپانسر شپ کے حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں