0

ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ سے ان کے آفس میں سینیئر جرنلسٹ طیب حبیب خان کی ملاقات ۔

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن )

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ کے آفس میں سینیئر جرنلسٹ نے ان سے ملاقات کی جہاں ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ نے ویلکم کہا اس ملاقات کا مقصد تفتیش میں سائلین کی شکایات اور ان کے مسائل کے تدارک اور مشکلات کے حل سے متعلق آگاہی حاصل کرنا تھا دوران گفتگو سوال کے جواب میں ڈی ایس پی لیگل نے تفتیشی آفسران کا ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلہ میں قانونی سقم دور کرنا ضروری ہو جاتا ہے کیونکہ سائلین کو قانون سے مکمل آگاہی نہ ہونے کے سبب تھانوں میں مختلف امور کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا سائلین کی دادرسی کے پیش نظر تفتیشی رپورٹس کو نظر ثانی سے گزارا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی مظلوم کی شکایت باقی نہ رہ جائے۔بعض اوقات سائلین مسلے سے مکمل طور پر آگاہی نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے سائل کو انصاف کے حصول میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے تفتیش کار آفسر کو رہنمائی کی ضرورت پیش آتی ہے اور قانونی سقم دور کرنے کے لیے انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں جرم کے مطابق دفعات کا اضافہ یا کمی کی جاتی ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ساہیوال پولیس کا لیگل ڈیپارٹمنٹ ہر وقت اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور مجرم کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں