(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
نوجوان نسل کو منشیات جیسی مہلک لعنت سے محفوظ رکھنے، انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین کیمپس نے ایک پروقار اور شاندار اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا،تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹینٹ (ر)اسفند یار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ تھے،اس فیسٹیول کا مقصد طلبہ کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا، ان میں کھیلوں کا جذبہ بیدار کرنا اور انہیں یہ پیغام دینا تھا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضمانت ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی طاقت اور برداشت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ کو کم کر کے طلبہ کو تازگی اور توانائی بھی فراہم کرتے ہیں،اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ سرگرمیاں طلبہ میں ٹیم ورک، نظم و ضبط، قیادت اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنیں،سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک مضبوط اور باصلاحیت نوجوان نسل ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اسی وژن کے تحت یہ اسپورٹس فیسٹیول نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھتے ہوئے انہیں کامیابی، خوداعتمادی اور صحت مند طرزِ زندگی کی طرف گامزن کرنے کی ایک عملی کاوش ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
