(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے منڈی بہاؤالدین شہر کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب مہم” کے تحت ست سرا چوک، غوثیہ مسجد چوک، وارڈ نمبر 1، لالہ زار کالونی، ارشد ٹاون، گوڑھا چوک، ریلوے اسٹیشن، صوفی پورہ اور سلاٹر ہاوس روڈ پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سینی ٹیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی اور عوام دوست اقدام ہے، اس پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گلیوں، نالیوں اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے سینی ٹیشن کا دیرینہ مسئلہ موثر انداز میں حل ہو رہا ہے
