(ساہیوال ! طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)
پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمداختر ملک نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر خواتین میں اموات کی ایک خواتین میں اموات کی بڑی وجہ بریسٹ کینسر کا پھیلنا ہے۔ بڑی وجہ ہے جس کے بروقت علاج سے اسے نہ صرف پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ مکمل صحت یابی بھی ممکن ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مرض چھپانے کی بجائے اس کا علاج کروائیں۔
انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج میں بریسٹ کینسربارے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈاکٹر صفیہ اظہار، پروفیسر سعدیہ سلیم، ڈاکٹر حنا الیاس، ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر راؤ ریاض الحق،ڈاکٹر اسلام الدین افتخار، ڈاکٹر ولیجہ شامیکا، ڈاکٹرنائلہ یاسمین سمیت فکیلٹی ممبران اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کا واحد ذریعہ خواتین میں اس بیماری سے متعلق آگہی اور شعور کا ہونا ہے۔
شیخ زہد ہسپتال لاہور کے کنسلٹنٹ کینسر سرجن ڈاکٹر اسلام الدین افتخار نے کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص سے علاج ممکن ہے۔ انہوں نے بریسٹ کینسر کے علامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین ایک بار لازمی میموگرافی کروائیں۔ ڈاکٹر ولیجہ شامیکا نے کہا کہ جلد تشخیص کی بریسٹ کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین چھاتی میں کوئی تبدیلی محسوس کریں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ بریسٹ کینسر کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ ابتدائی مرحلے میں اس خطرناک بیماری کا علاج ممکن ہے۔ سیمینار میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے سٹوڈنٹس میں تقریری مقابلہ جات، ڈاکومنٹری بنانے کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا اور جیتنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

