0

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کا ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف میں آگاہی و تربیتی سیشن، اساتذہ و طلباء کو ایمرجنسی مہارتوں کی عملی تربیت

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات، اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خاں مانگٹ کی زیر نگرانی میں کمیونٹی سیفٹی وِنگ کے زیرِ اہتمام ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف میں آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،اس سیشن میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی،ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز نے شرکاء کو جان بچانے اور زندگی محفوظ بنانے والی بنیادی مہارتوں کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی، جن میں شامل ہیں،حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد،ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں فوری اقدامات،کرنٹ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر،بے ہوشی، دل کا دورہ، گلے میں ہڈی پھنسنے کی صورت میں فوری ریلیف،آگ لگنے اور دیگر ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کے تحفظ کے بنیادی طریقےسکھائےگئے،اس تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ اور طلباء میں ایمرجنسی صورتحال کا درست ادراک پیدا کرنا اور بروقت مدد فراہم کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں