ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین 0

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کا بہادرانہ اقدام: سیوریج میں پھنسا بلی کا بچہ بحفاظت نکال لیا گیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی بہادری: سیوریج میں پھنسی بلی کے بچے کو محفوظ نکال کر انسانیت کی اعلی مثال قائم کی گئی

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کا عظیم الشان کارنامہ سیوریج کے چھوٹے ہول میں کئی گھنٹے سے پھنسا بلی کابچہ بحفاظت نکال کر انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی ۔ ریسکیو 1122 صرف انسانوں کی زندگیاں بچانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہر اُس سانس کی حفاظت کا عہد ہے جو اللہ نے پیدا کی چاہے وہ انسان ہو یا ایک بے زبان جانور۔ یہی وہ جذبہ ہے جو اس ادارے کو صرف ایک محکمہ نہیں بلکہ خدمتِ خلق کی روشن مثال بناتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین انجینئر عمران خان مانگٹ نے بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے ملاقات کے دوران بتایا کہ گزشتہ رات صوفی سٹی منڈی بہاؤالدین کے ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ گھر کے اندر کہیں بلی کے بچے کی آواز آرہی ہے مگر وہ دکھائی نہیں دے رہا۔ آواز بہت مدھم اور کمزور تھی مگر امید زندہ تھی،ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی ٹیمیں بغیر کسی تاخیر کے صوفی سٹی موقع پر پہنچیں جہاں ذمہ داران افسران اور اہل کاران نے نہایت باریک بینی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ اینڈ اسسمنٹ کا عمل شروع کیا۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ آواز سیوریج پائپ لائن کے اندر سے آرہی ہے۔ صورتحال بہت نازک تھی مگر حوصلہ بلند تھا،لواحقین کی اجازت کے بعد ٹیم نے انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ پائپ لائن کو مرحلہ وار کھولنے کا عمل شروع کیاہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا تاکہ معصوم جان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ آخرکار پائپ کے آخری سیوریج ہول سے بلی کے بچے کو بحفاظت اور کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔جیسے ہی ننھا سا بلی کا بچہ باہر نکالا گیا، وہاں موجود افراد فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو رواں ہو گئے لوگوں کے دل میں ریسکیو 1122 کے لئے دل میں اظہار تشکر اور لبوں پر دعائیں تھیں ۔ یہ صرف ایک بلی کا بچہ نہیں تھا یہ انسانیت کی جیت تھی،جو یہ ثابت کرتا ہے کہ ریسکیو 1122 کا شعار صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ خدمت ہے اور وہ بھی بلا امتیازریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین اس بات کی زندہ مثال ہے کہ یہاں صرف انسانوں کی جان نہیں بلکہ ہر بے زبان مخلوق کی زندگی بھی بہت قیمتی سمجھی جاتی ہے,جہاں کہیں امید کی آخری کرن باقی ہو، وہاں ریسکیو 1122 کا دستِ شفقت ضرور پہنچتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں